اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Calender Icon اتوار 27 ستمبر 2026

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں آج شام اور رات کے دوران بارش(Rain) کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ بعض اوقات تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے دیگر بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے سگریٹ اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی اور میدانی علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی اور وسطی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔