کسی شہری کے فنگر پرنٹ (Finger Print)مدھم ہو جائیں تو اسے پریشانی کی ضرورت نہیں اس مسئلے کے حل کیلیے نادرا نے متبادل ٹیکنالوجی متعارف کرادی ہے۔
اس سلسلے میں نادرا ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے فنگر پرنٹس مدھم ہونے سے متعلق کچھ شکایات آئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ فنگر پرنٹس کی شناخت میں مشکلات کا سامنا کرنے والے شہریوں کے لیے متبادل بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کرادی گئی ہے، جس کے ذریعے ایسے افراد بھی شناختی عمل مکمل کرسکیں گے جن کے فنگر پرنٹس موجود نہیں یا مشین انہیں شناخت نہیں کرپاتی۔
انہوں نے بتایا کہ نئی سہولت کا مقصد ایسے شہریوں کو درپیش مشکلات کا حل فراہم کرنا ہے جن کے انگلیوں کے نشانات کسی وجہ سے بائیومیٹرک ڈیوائس پر درست طور پر ظاہر نہیں ہوتے۔ اب ایسے افراد متبادل طریقہ کار کے ذریعے اپنی شناخت کی تصدیق کراسکیں گے۔
مزیدپڑھیں:پروف آف لائف سرٹیفکیٹ : پنشنرز کی بڑی مشکل آسان
حکام نے بتایا کہ بعض شہریوں کے فنگر پرنٹس نہ ہونے یا بائیومیٹرک ڈیوائسز پر درست شناخت نہ ہونے کے باعث انہیں مختلف اداروں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بالخصوص بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے دوران ایسے معاملات پیش آتے ہیں۔
نئی سہولت کے ذریعے فنگر پرنٹس سے متعلق مشکلات کا شکار افراد کے لیے شناخت کی تصدیق کا متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا، جس سے بینکوں اور دیگر متعلقہ اداروں میں بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔













پیر 28 ستمبر 2026 

