مری: اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین(School Van) حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مری میں لوئر موہڑا بڑاہوترکے قریب اسکول وین بے قابو ہوکر سڑک سے نیچےجاگری جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکول کے بچے سوار تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں کو نکال لیا، زخمی بچوں کو فوری طبی امدادکے بعد سول اسپتال مری منتقل کردیاگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ریسکیو فائرفائٹنگ ٹیم نےگاڑی میں لگی آگ پرقابوپالیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق حادثے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ کچھ بچوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔













منگل 29 ستمبر 2026 

