ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر(Jos Buttler) ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ؤتفصیلات کے مطابق جوز بٹلر کی نومبر میں آسٹریلیا کے دورے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

جوز بٹلر سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے کچھ دیر کے لیے بیٹنگ دوبارہ شروع کی تاہم بعد میں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔

انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ ان کی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز

بٹلر کی غیر موجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ مڈل آرڈر میں مستقل موقع ملنے کا امکان ہے۔

کاکس نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 52 گیندوں پر 76 رنز بنا کر اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی انجریز انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے قبل متبادل کھلاڑیوں کی صلاحیت جانچنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

ان کے مطابق ٹیم کو ممکنہ مشکلات کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔