ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر اپنے آپ کو ’پبلک فگر‘ کہنے پر ٹرول

Calender Icon بدھ 30 ستمبر 2026

معروف میزبان ندا یاسر(Nida Yasir) کی بیٹی صلہ یاسر بلوچ(Silah Yasir Baloch) کو خود کو اور اپنے اہلخانہ کو ’پبلک فگر‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صلہ یاسر نے انسٹاگرام پر ایک ناخوشگوار تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنے گئی تھیں جہاں کئی افراد ان کی والدہ ندا یاسر کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)


انہوں نے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پبلک فگر ہونے کے باوجود کسی کی ویڈیو بنانے سے پہلے رضامندی لینا ضروری ہے۔

مزیدپڑھیں:مراکش کی تاریخ میں بڑا سیاسی موڑ، فاطمہ زہرا المنصوری پہلی خاتون وزیراعظم مقرر

ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ بعض صارفین نے کہا کہ ’آپ پبلک فگر نہیں ہیں‘، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’اسی عوام نے آپ کو مشہور کیا ہے‘۔ ایک اور صارف نے ندا یاسر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بھی اپنے پروگرام میں کئی کام لوگوں کی رضامندی کے بغیر کرتی ہیں۔