بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی(Virat Kohli) آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ مقام حاصل کیا۔
ان کی اننگز میں 9 چھکے شامل تھے اور یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ریکارڈ 55ویں سنچری تھی۔
کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 796 ہیں جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 719 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
Batters have enjoyed ICC ODI Batting Rankings climbs with runs flowing in the 50-over game 👇https://t.co/pe9539amMX
— ICC (@ICC) September 30, 2026
27 ستمبر کو مردوں کے ون ڈے کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوا جب ایک ہی دن چھ سنچریاں اسکور ہوئیں۔
مزیدپڑھیں:ایف بی آر مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا فیصلہ
جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما اور ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور انگلینڈ کے ٹام بینٹن نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلیں۔
سری لنکا کے کوشال مینڈس 121 رنز کی بدولت تین درجے ترقی کرکے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
بولرز کی رینکنگ میں کیشو مہاراج تیسرے، کلدیپ یادیو پانچویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔













بدھ 30 ستمبر 2026 

