پاکستان نے بنگلہ دیش کو6 وکٹوں سے شکست دیدی

Calender Icon جمعرات 1 اکتوبر 2026

ایشین گیمز(Asian Games) کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

۔بنگلہ دیش نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو112رنز کاہدف دیاجوپاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کیساتھ آف دی ریکارڈ مذاکرات کی تصدیق کر دی

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، عرافات منہاس، احمد دانیال، محمد وسیم، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔