تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو کچل دیا، 3 جاں بحق

Calender Icon جمعرات 1 اکتوبر 2026

نواب شاہ:(Nawabshah) تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ سکرنڈ کے قریب پیش آیا ہے۔ جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب اسکول وین بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری تھی، جس کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

مزیدپڑھیں:کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے 2گروپ میں جھگڑا، ایک قیدی جاں بحق

حادثے میں 12 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور بچوں کو گاڑی سے باہر نکال کر سول اسپتال منتقل کیا تھا۔

بعد ازاں، شدید جھلسنے والے 4 بچوں کو مزید بہتر طبی علاج کے لیے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔