ایران جنگ و عالمی ایندھن بحران کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Calender Icon جمعہ 2 اکتوبر 2026

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں(Crude Oil) میں معمولی اضافہ ہوا ہے، سرمایہ کار ایران سے متعلق کشیدگی میں اضافے، علاقائی تیل کی رسد میں بہتری اور عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت دور کرنے کی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 29 سینٹ اضافے کے بعد 102.60 ڈالرز فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 27 سینٹ بڑھ کر 93.14 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

جمعرات کو امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز اور مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے 4 ڈرونز فضا میں تباہ کر دیے

چین کی جانب سے اکتوبر کے لیے بیشتر ایندھن کی برآمدات روکنے کے فیصلے نے بھی عالمی منڈی میں خدشات بڑھا دیے ہیں۔

سعودی عرب سے تیل کی برآمدات میں بحالی اور امریکا کی جانب سے یورپی ممالک پر ہنگامی ڈیزل ذخائر جاری کرنے کے لیے دباؤ نے قیمتوں میں اضافے کے خدشات کو کسی حد تک کم کیا ہے۔