کم عمر صارفین کے تحفظ کےلیے والدین کو مزید کنٹرول فراہم کرنے والے ٹولز متعارف

Calender Icon جمعہ 2 اکتوبر 2026

واٹس ایپ(whatsapp) نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے والدین کو مزید کنٹرول فراہم کرنے والے نئے ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نئے ٹولز کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے متعلق بعض سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے اضافی آپشنز استعمال کرسکیں گے۔ مثال کے طور پر اگر بچہ کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوتا ہے یا کسی گروپ سے نکلتا ہے تو والدین کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

کمپنی کے مطابق والدین بچوں کے اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا کی بعض ترجیحات کو بھی کنٹرول کرسکیں گے۔ والدین کچھ خودکار سیٹنگز کو بھی کنٹرول کرسکیں گے۔ پن کوڈ کے ذریعے یہ یقینی بنانے کا آپشن بھی ہوگا کہ بچے والدین کی مقرر کردہ سیٹنگز کو خود تبدیل نہ کرسکیں۔

والدین یہ فیصلہ بھی کرسکیں گے کہ ان کے بچے واٹس ایپ کے چینلز استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ میٹا اے آئی میں بچوں کے لیے دستیاب سیٹنگز کو بھی والدین اپنی ترجیحات کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے ملائیشیا میں پاکستانی چاول کے برآمدات میں اضافہ

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان نئے حفاظتی اقدامات کا مطلب بچوں کی نجی گفتگو تک والدین کی رسائی نہیں ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق والدین کو اپنے بچوں کی جانب سے بھیجے یا موصول کیے جانے والے پیغامات پڑھنے کی سہولت نہیں دی جائے گی۔ بچوں کی چیٹس اور کالز بدستور نجی رہیں گی اور انہیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔