سینیئر سیاستدان سینیٹر زاہد خان (Zahid Khan) نے خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس اپنا کوئی اختیار نہیں اور اس کی تاریں کابل سے ہلتی ہیں۔
اپنے بیان میں سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے دھاگے کابل سے ملتے ہیں، جبکہ کابل کے تار نئی دہلی سے ہلتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مذاکرات کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھ کر بات چیت کی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
سینیٹر زاہد خان کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم بھی چاہتی تھی کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور پی ٹی آئی کی ٹیم بات مان چکی تھی، اس کے باوجود مذاکرات ناکام ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال خیبر پختونخوا کے لیے المناک ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ایسے حکمران خیبر پختونخوا پر مسلط ہیں۔













اتوار 4 اکتوبر 2026 

