ایف بی آئی ڈائریکٹر نے 19 سال چھوٹی گرل فرینڈ سے منگنی کر لی

Calender Icon پیر 5 اکتوبر 2026

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی(FBI) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنی دیرینہ ساتھی اور کنٹری گلوکارہ الیکسس ولکنز سے منگنی کر لی۔

27 سالہ الیکسس ولکنز نے اتوار کو سوشل میڈیا پر منگنی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اور 46 سالہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ ہیرے کی انگوٹھی دکھاتی نظر آئیں۔

الیکسس ولکنز نے تصویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم قانون کو درمیان میں لے آئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alexis Wilkins (@alexiswilkins)


کاش پٹیل نے بھی ان کی پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے دل اور انگوٹھی کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:روس میں مبینہ لیبارٹری حادثے کے بعد دنیا میں نئی وبا پھیلنے کا خطرہ

رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات 2022ء میں نیش وِل میں ایک دوست کی تقریب کے دوران ہوئی تھی، جبکہ 2023ء میں دونوں نے باقاعدہ ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

کاش پٹیل کے فروری 2025ء میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا منصب سنبھالنے کے بعد اس تعلق کو خاصی توجہ حاصل ہوئی، بالخصوص سرکاری طیارے کے مبینہ ذاتی استعمال اور الیکسس ولکنز کے ساتھ ان کی عوامی تقریبات میں شرکت پر سوالات اٹھائے گئے۔