حریم فاروق یونیورسٹی میں ناموزوں لباس پہننے پر تنقید کی زد میں

Calender Icon بدھ 7 اکتوبر 2026

اداکارہ حریم فاروق(Hareem Farooq) اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن کیلئے فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں، جہاں ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

حریم نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہنی، تاہم کئی صارفین نے اسے یونیورسٹی جیسے تعلیمی ماحول کیلئے ناموزوں قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)


بعض افراد نے ان کے لباس کے اسٹائل اور فٹنگ پر طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مختلف مقامات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈریس کا انتخاب کرنا چاہیے۔

دوسری جانب کئی تبصرے حریم فاروق کی جسمانی ساخت کو نشانہ بناتے بھی نظر آئے، جو تنقید سے زیادہ باڈی شیمنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔