Advertisement

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ نے لگاتار 52 گھنٹے کھیل کر جی ٹی اے 6 کی مرکزی کہانی ختم کر ڈالی

Calender Icon ہفتہ 21 نومبر 2026

دنیا کے معروف امریکی یوٹیوبر اور اسٹریمر آئی شو اسپیڈ(Ishow Speed) نے مسلسل 52 گھنٹے سے زائد جاگ کر مقبول ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کی کہانی مکمل کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی شو اسپیڈ نے گیم کی ریلیز کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ شروع کی اور تقریباً 52 گھنٹے 30 منٹ تک بغیر سوئے گیم کھیلتے رہے۔

یوٹیوبر نے پہلے 40 گھنٹوں میں ہی گیم کی 80 فیصد سے زائد مرکزی کہانی مکمل کر لی تھی جبکہ ہزاروں مداح ان کی طویل لائیو اسٹریمنگ دیکھتے رہے۔


مسلسل دو دن سے زیادہ جاگنے کے باعث یوٹیوبر شدید تھکن کا شکار نظر آئے اور کئی مرتبہ نیند کی کمی کا اعتراف بھی کیا۔ تاہم گیم مکمل کرنے کے بعد خوشی منانے کے بجائے وہ کہانی کے اختتام سے مایوس دکھائی دیے اور جذباتی ہو کر رونے لگے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلیے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل

رپورٹ کے مطابق آئی شو اسپیڈ جی ٹی اے 6 مکمل کرنے والے پہلے اسٹریمر نہیں تھے۔