پرائیویٹ سکولز کا نیا تعلیمی سال ایک ماہ قبل شروع کرنے کا فیصلہ

Calender Icon جمعہ 9 اکتوبر 2026

فروری میں ماہ رمضان کے باعث بیشتر پرائیویٹ سکولز(Private Schools) کا نیا تعلیمی سال ایک ماہ قبل دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
بیشتر پرائیوٹ سکولوں میں تعلیمی سیشن یکم دسمبر سے شروع کیا جائے گا،تعلیمی سیشن جلد شروع ہونے سے پبلشرز کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی سال جلد شروع ہونے سے نجی پبلشرز اپنا پرانا سلیبس بیچ سکیں گے،نئے تعلیمی سال سے تمام سلیبس کی کتابیں تبدیل ہوجائے گی،نئے سلیبس کی کتابیں مارچ یا اپریل تک مارکیٹ میں آئیں گی،پرائیویٹ سکولوں میں دسمبر کی بجائے نومبر میں فائنل ٹرم کا امتحان لیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کے پاکستان دشمنوں سے رابطے ہیں، خواجہ آصف کاالزام

سکول مالکان کامؤقف ہے کہ رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں کمی کے باعث تعلیمی سیشن جلد شروع کررہے ہیں،رمضان المبارک میں اوقات کار میں کمی کے باعث سلیبس مکمل کرانا مشکل ہوجائے گا،تعلیمی سال جلد شروع کرنے سے مکمل نصاب پڑھانے میں آسانی ہوگی۔