پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ

Calender Icon ہفتہ 10 اکتوبر 2026

پاناما سٹی: پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ(earthquake) آیا جس کے بعد سونامی کا خطرہ بڑھ گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعے کو پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز ملک کے جنوبی حصے میں واقع علاقہ لا پیتالوزا کے قریب تھا، جو بحرالکاہل کے ساحل کے نزدیک واقع ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاناما کے دارالحکومت پاناما سٹی کے علاوہ پڑوسی ملک کوسٹا ریکا کے دارالحکومت میں بھی محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کا چینی الیکٹرک گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی اور محصولات عائد کرنے پر غور

خبررساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاناما کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں لوگوں کو عمارتوں سے باہر نکلتے دیکھا گیا۔

زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا کہ اگلے تین گھنٹوں کے دوران پاناما، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، گوئٹے مالا، ایل سلواڈور اور میکسیکو کے بعض ساحلی علاقوں میں خطرناک سونامی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔

سسٹم نے ہوائی میں بھی سونامی کے خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔