کوئٹہ: ضلع بارکھان کے علاقے راڑہ شم سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

Calender Icon ہفتہ 10 اکتوبر 2026

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ضلع بارکھان کے علاقے راڑہ شم سے 10افراد کی لاشیں ملیں ، تمام مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے راڑہ شم سے 10 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس نے تمام لاشیں تحویل میں لے کر راڑہ شم ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی تحققیات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تمام مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا اور ان کی لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئی تھیں۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ

پولیس نے تمام مقتولین کی شناخت مکمل کر لی ہے، جن میں 5 افراد کا تعلق کوہلو سے ہے جبکہ 1 شخص کا تعلق بارکھان اور ایک شخص دکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

2 افراد کی شناخت بالترتیب سبی اور نارتھ کراچی کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔