خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 4 اہلکاراور ایک کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ابھایا پل کے قریب مسلح افراد نے ایف بی آر کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب بنوں روڈ کے قریب پولیس وین پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں رواں سال بدامنی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران پاکستان بھر میں دہشت گردی کے 225 حملے ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ 12 برس میں کسی ایک ماہ کے دوران حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔













ہفتہ 10 اکتوبر 2026 

