سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

Calender Icon منگل 13 اکتوبر 2026

مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 183 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 40 ہزار 836 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں:ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا، ٹرمپ کا اہم اعتراف

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 946 روپے ہو گئی ہے۔