پی ٹی آئی تتر بتر، سسٹم ری بوٹ، دہشتگردی کا خاتمہ اب ہوگا، فیصل واوڈا

Calender Icon منگل 13 اکتوبر 2026

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ تھا، پی ٹی آئی والوں کے آپس میں بھی جھگڑے چل رہے ہیں، پی ٹی آئی کے جھوٹے نعرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں، کے پی میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک تھی، کے پی میں 13سال کے دوران صرف تباہی دیکھی، پی ٹی آئی والے کہتے تھے لیڈر نہیں ہوگا تو پاکستان نہیں ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف فوج،پولیس اور عام شہری قربانیں دے رہے ہیں، موجودہ سیٹ اپ والے لوگ پرفارمنس نہ دے سکے تو نئے لوگ آئیں گے، پاکستان کی کہانی اپنے بچوں کو سنائیں گے، پاکستان کی کہانی کا پہلا پارٹ ریلیز ہوگیا،اگلے پارٹس بھی آئیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج قربانیاں بھی دے،کامیابیاں بھی دے،ڈیفالٹ سے بھی بچائے، فوج سرمایہ کاری لائے اور دہشتگردی کیخلاف بھی لڑے۔ فیلڈ مارشل ہمیں کامیابیاں لاکر دے رہے ہیں،ان کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، 180 دن اہم ہیں،ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں،صرف کامیابی ہوگی، پی ٹی آئی والے دہشتگردی کا حصہ بنے ہوئے تھے، پی ٹی آئی سے کہا گیا خارجیوں کو نکالو لیکن نہیں نکالا گیا۔ صوبے کے عوام اس لیے باہر نہیں نکلے کیونکہ وہ تباہ برباد ہوگئے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ملی بھگت سے ہوئی ہیں، پی ٹی آئی اب تتر بتر ہوگئی،شو ختم ہوچکا، معاشی دہشتگردی کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ گزشتہ 48گھنٹے میں پی ٹی آئی کے 8 لوگ میرے ساتھ تھے، پی ٹی آئی کی کابینہ کے لوگ بھی اسلام آباد میں میرے ساتھ تھے۔

مزید پڑھیں:رجب بٹ، ایمان فاطمہ تنازع، نان نفقے کا دعویٰ دائر کردیا

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سہیل آفریدی کو دھوکا نہیں دیا، پورا سسٹم اب ری بوٹ ہوگا، محافظ شہادتیں دیں اور آپ مزے کرتے رہیں،یہ نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کے دوست پاکستان کی خدمت کیلئے اپنی الگ پارٹی بنائیں، پی ٹی آئی اب کہیں ہے اور نہ ہوگی۔