ترجمان جمعیت علمائے اسلام (JUI) اسلم غوری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مولانا فضل الرحمان کے بارے میں حالیہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں اسلم غوری نے کہا کہ مریم نواز نے جو بات کہی وہ مولانا فضل الرحمان کو فون کر کے بھی کہہ سکتی تھیں، جب ان کے کمرے کے دروازے توڑے گئے تو مولانا فضل الرحمان وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے بیٹی کہا۔
اسلم غوری نے کہا کہ مریم نواز کو جب گرفتار کیا جا رہا تھا تو جے یو آئی کے کارکنان نے ضمانت منسوخ نہیں ہونے دی، کرسی بڑی ظالم ہے کوئی شخص اس پر بیٹھے تو ساری باتیں بھول جاتا ہے۔
’مریم نواز کو سخت الفاظ کہنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ مولانا فضل الرحمان ان کے والد کے برابر ہیں۔ ان کو یاد رکھنا چاہیے تھا کہ لندن سے لانے اور جیلوں سے نکالنے میں سربراہ جے یو آئی کا کیا کردار تھا۔‘
مزید پڑھیں:نادرا نے عوامی سہولت کیلئے درجنوں نئے سہولت مراکز قائم کردیے
ترجمان کے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف خود کو خبروں میں رکھنے کیلیے ایسے بیانات دیتے ہیں، ان کو اب ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کسی سے متعلق کہنے سے پہلے اپنا قد دیکھ لیا کریں، مال غنیمت جو حاصل کرتا ہے اس کو دوسرے بھی ویسے نظر آتے ہیں، پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلا لیں اور ایمرجنسی کی وجوہات بتائیں، پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں بتائیں کہ مولانا فضل الرحمان غلط کہہ رہے ہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا کے پی میں کوئی کردار نہیں ہے، جس کو گورنر بنایا گیا ہے وہ 9 بار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور صرف ایک بار جیتا، وہ شخص میئر شپ کا الیکشن نہ جیت سکا اور تیسرے نمبر پر آیا، معاملات ایسے نااہل شخص کے حوالے کر کے سمجھا جا رہا ہے کہ امن و امان ہو جائے گا۔













اتوار 18 اکتوبر 2026 

