بلوچستان کے مسائل کو سیاسی بنیادوں پر حل کیا جائے: لیاقت بلوچ

Calender Icon اتوار 18 اکتوبر 2026

لاہور میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ(Liaquat Baloch) سے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ سے طلبہ نے تعلیمی مسائل اور بلوچستان کی صورتِ حال سے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا مصنوعی وجود بلوچستان میں بحرانوں کو گھمبیر بنا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے علاقائی ترقیاتی کونسل تشکیل، شوکت اللہ خان چیئر پرسن نامزد

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو سیاسی بنیادوں پر حل کیا جائے، بلوچستان کے طلبہ و طالبات ہمیں بہت عزیز ہیں، ان کا احترام و قدر قومی تقاضا ہے۔