تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کوجیت کےلیے 306 رنزکا مضبوط ہدف دیدیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم آخری اوور میں 305 رنزپر آؤٹ ہوگئی۔
سلمان آغا نے 90 گیندوں پر 107 رنزاسکور کیے، بابراعظم 45،سعد بیگ 39،حسن نواز 37رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، صائم ایوب 7،فخرزمان 16،عرفات منہاس 18رنز بناسکے۔
قومی ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیلنج کے لیے پوری طرح تیار ہیں،ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے،کوشش ہوگی کہ 300 کے لگ بھگ رنزبنائیں۔
اس سےقبل پاکستان نے سری لنکا کےخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کیا،قومی ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان ،بابراعظم،سعدبیگ،حسن نواز،سلمان آغا،عرفات منہاس،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،نسیم شاہ،ابراراحمدٹیم میں شامل ہیں،پاکستان کی جانب سے سعد بیگ ڈیبیو کریں گے۔
شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے،پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی زیرعلاج ہیں، دونوں کھلاڑیوں کی صحت یابی کا جائزہ لیا جائے گا،آئندہ میچز میں شمولیت صحتیابی سے مشروط ہے۔
مزید پڑھیں:عروسہ قریشی اور بلال قریشی کے درمیان علیحد گی کی افواہیں زیرگردش
واضح رہے کہ ایک روزہ سہ فریقی سریز پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جا رہی ہے۔













اتوار 18 اکتوبر 2026 

