تھل ڈیزرٹ ریلی میں حادثہ، معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق

Calender Icon اتوار 18 اکتوبر 2026

معروف پائلٹ قاضی ظفر تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی(Thal Desert Jeep Rally) کے دوران حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جھنگ میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائنڈنگ کرتے ہوئے مائیکرو جیٹ طیارے میں فضا میں بلند ہوتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے 18 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع، تین سال میں 110 ارب ڈالر سے زائد ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، شاندار کارکردگی پر فخر ہے، غلام مصطفیٰ ملک

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ میں رحمت آباد کے قریب پیش آیا، حادثے میں پائلٹ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

جاں بحق پائلٹ قاضی ظفر کا تعلق پشاور سے تھا جو کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے، انکے خاندان کا پہلے بھی ایک پائلٹ بلوچستان میں حادثہ میں جاں بحق ہوا تھا۔