کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے چھپن پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائرکردی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے درخواست ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔
نیپرا اتھارٹی درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ ستمبر میں سب سے مہنگی بجلی ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 62 روپے یونٹ رہی۔
مزید پڑھیں:سہہ ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان کا سری لنکا کوجیت کیلئے 306 رنز کا ہدف
فرنس آئل سے 44 روپے، ایل این جی سے 39 روپے، نیوکلیئر سے 3 اور پن بجلی سے 6 روپے فی یونٹ رہی۔













اتوار 18 اکتوبر 2026 

