دنیا پاکستان کی تخلیقی سوچ، جدید تعمیرات اور پائیدار ترقی کی معترف

Calender Icon جمعرات 18 ستمبر 2025

دنیا پاکستان کی تخلیقی سوچ، جدید تعمیرات اور پائیدار ترقی کی معترف،،پاکستان نےفنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا۔۔’’وژن پاکستان ‘‘منصوبہ نے آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر2025 اپنے نام کر لیا۔فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل’’وژن پاکستان ‘‘منصوبہ نے آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر2025اپنے نام کر لیا۔آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر 2025 کی تقریب کرغزستان میں منعقد ہوئی،، کامیاب منصوبوں میں سیلاب سے محفوظ رہنے والے مکانات،ثقافتی ورثہ کی بحالی کی کوششیں اور صنعتی فضلاء کے دوبارہ استعمال کے منصوبے شامل ہیں۔ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے جاری اعلامیہ کے مطابق فنِ تعمیر کے 7عالمی فاتحین میں شامل’’وژن پاکستان‘‘منصوبہ کو ڈی پی اسٹوڈیوز نے ڈیزائن کیا۔وژن پاکستان ایک فلاحی مرکز ہے جو کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کرتا ہے۔شہزادہ رحیم آغا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی آب و ہوا میں معماروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے کمزور لوگوں کو موسمی حالات سے محفوظ رکھیں ۔وژن پاکستان منصوبے کے آرکیٹکٹ محمد سیف اللہ صدیقی نے کہا کہ یہ ایوارڈ صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ ہمارے فنِ تعمیر کی ترقی کی اہمیت کی یاد دہانی ہے۔’’وژن پاکستان‘‘کا عالمی سطح پر یہ اعزاز پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔