اڈیالہ جیل کا حوالاتی دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

اڈیالہ جیل (Adiala Jail)کا حوالاتی دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اڈیالہ جیل سے علاج کے لیے لایا گیا حوالاتی ڈی ایچ کیو میں دم توڑ گیا، حوالاتی علی کامران کوگزشتہ روزطبیعت خرابی پرجیل سےڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق حوالاتی کے خلاف تھانہ ویسٹریج میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ساجدبیگ نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ جیل میں اس وقت تقریباً 8 ہزار قیدی موجود ہیں۔ گنجائش سے زائد قیدیوں کی تعداد ایک مسئلہ ضرور ہے تاہم قیدیوں کےحقوق پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا اورجوڈیشل افسران باقاعدگی سے جیل کا دورہ کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل سے ویانا جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع، بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

ساجد بیگ نےکہا کہ اڈیالہ جیل میں 6 مرد اور ایک خاتون ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ ،ورڈینٹل سمیت دیگر طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں،جیل میں ایچ آئی وی کے تقریباً 100 کیسز ہیں اور بیشتر قیدی یہ مرض جیل میں داخلے سے پہلے ہی ساتھ لاتے ہیں۔