ملتان(Multan) میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نجی کالونی میں 15 سالہ یتیم ملازم وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل کر قتل کر دیا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں جان بچانے کے لیے بھاگتے لڑکے کو گاڑی تلے روندتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم توقیر نذیر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ مقتول وسیم عباس کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا اور وہ الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔
مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، 109 ڈالر فی بیرل پر آ گئی
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوائی، جس کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔













منگل 20 اکتوبر 2026 

