ہنگو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام، ہائی اسکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا

Calender Icon منگل 20 اکتوبر 2026

پشاور: ہنگو(Hangu) میں ہائی اسکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے درسمند ہائی اسکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کو پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او دوآبہ وحید نور خان کی قیادت میں بی ڈی ایس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنایا، آئی ای ڈی میں تقریباً 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔

مزیدپڑھیں:سعودی جنگی طیاروں کے حوثی ٹھکانوں پر 110 فضائی حملے، 30 سے زائد افراد ہلاک

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقے میں ممکنہ خطرات کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔