پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتیں مقرر کر دیں

Calender Icon جمعرات 22 اکتوبر 2026

اسلام آباد:— حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی راحت فراہم کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کو مزید مہنگا کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپیہ 60 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 1 روپیہ 64 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 23 اکتوبر سے ہو گا۔