عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 117 ڈالر سے تجاوز کر گئی

Calender Icon ہفتہ 24 اکتوبر 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 3.8 فیصد اضافے سے 117.45 ڈالر تک پہنچی، بعدازاں 116.72 ڈالر پر بند ہوئی، جبکہ رواں ماہ قیمت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہا، سعودی عرب پر حوثی حملوں میں اضافے کی اطلاعات اور ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 7 ٹینکرز کے حملے یا بارودی سرنگوں کا نشانہ بننے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

مزیدپڑھیں:مالک کے انتقال کے باوجود برسوں سے اسپتال کے باہر اسکا انتظار کرنیوالا مرغا

امریکہ کی جانب سے خطے سے بعض سفارتی اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کے انخلا نے بھی خدشات بڑھا دیے ہیں، سرمایہ کار امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان وسیع تر تصادم کے امکان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تیل کی سپلائی میں خلل کے خدشات اب بحری راستوں سے بڑھ کر تیل کی تنصیبات، ریفائنریوں اور برآمدی ٹرمینلز تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ اپریل 2027 کے برینٹ معاہدے بھی 100 ڈالر سے اوپر ٹریڈ ہونے سے طویل عرصے تک بلند قیمتوں کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے۔