سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سوا 4 لاکھ سے نیچے آگیا

Calender Icon جمعہ 23 اکتوبر 2026

ملک میں تولہ سونے کی قیمت میں آج 7000 روپے کی بہت بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6001 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 70 ڈالر کم ہو کر 4020 ڈالر فی اونس ہے۔