مالک کے انتقال کے باوجود برسوں سے اسپتال کے باہر اسکا انتظار کرنیوالا مرغا

Calender Icon ہفتہ 24 اکتوبر 2026

ویسے تو کتوں کو سب سے زیادہ وفادار جانور قرار دیا جاتا ہے مگر بولیویا(Bolivia) میں ایک مرغے(chicken) نے لوگوں کو دنگ کر دیا ہے۔

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغا برسوں سے اس اسپتال کے باہر موجود ہے جس کے اندر اس کے مالک کا انتقال ہوا تھا۔

جی ہاں واقعی یہ مرغا برسوں قبل یہاں اس وقت آیا تھا جب وہ چوزہ تھا اور اس کا مالک کینسر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوا۔

اس مرغے کا نام مارٹن ہے اور وہ جب سے اسپتال کے احاطے میں موجود ہے اور اس نے وہاں سے جانے سے انکار کر دیا ہے۔

مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بولیویا کے علاقے سانتا کروز میں واقع اسپتال Oncology انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرن بولیویا کے باہر یہ مرغا 8 سال قبل آیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال کے ورکرز اور وہاں قریب موجود دکانوں یا دفاتر میں کام کرنے والے افراد پرندے کو کھانا دیتے ہیں۔

یہ مرغا ان افراد کے قریب جاتا ہے جن کی جانب سے کھانے کی پیشکش کی جاتی ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی عوام مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور، آئل ریفائنریز کے منافع میں 1000فیصد سے زائد اضافہ

کوئی بھی اسے پکڑنے کی کوشش نہیں کرتا تاکہ وہ اسپتال کے قریب رہ سکے۔

مارٹن زیادہ تر خاموش رہتا ہے اور اسے اسپتال کے مریض، ان کے رشتے دار اور عملہ مزاحمت کی علامت قرار دیتے ہیں۔

درحقیقت اسے بولیوین ہاچیکو کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ہاچیکو ایک جاپانی پروفیسر کا کتا تھا جسے جاپان میں وفاداری کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

اپنے مالک کی زندگی میں یہ کتا روز انہیں قریبی ریلوے اسٹیشن تک چھوڑنے جاتا تھا مگر مئی 1925 میں جب مالک کا انتقال ہوا۔

مگر کتا 9 سال 9 مہینے اور 15 دن روزانہ اس اسٹیشن پر اسی وقت آکر انتظار کرتا تھا جس وقت مالک کی واپسی ہوتی تھی۔