ایران (Iran)کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی ایران کے ساحلی شہر بندر عباس کے اوپر ایک امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی فوج کا یہ بیان نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے ذریعے سامنے آیا۔
ایرانی حکام کے مطابق مار گرایا گیا ڈرون امریکی ساختہ LUCAS تھا۔ یہ نسبتاً کم لاگت والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے، جسے فوجی کارروائیوں میں حملوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:کورٹ میرج کے بعد دوسرے شخص سے نکاح؟ پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرا لیا
تاہم ایرانی فوج نے اس واقعے کی مزید تکنیکی تفصیلات، ڈرون کے مشن یا اسے نشانہ بنانے کے طریقے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔













اتوار 25 اکتوبر 2026 

