ملک بھر کے 5 لاکھ طلبہ میں کروم بکس تقسیم، قابل بچے ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں: شہباز شریف

Calender Icon اتوار 25 اکتوبر 2026

وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے کہا ہے کہ قابل بچے اور بچیاں ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں، بچوں کو بااختیار بنانا، جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتیں فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے پانچ لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے ہونہار اور قابل بچوں کو بااختیار بنانے کے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک؛ سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ

انہوں نے کہا کہ باصلاحیت بیٹے اور بیٹیاں پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں، طلبا و طالبات کو کروم بکس صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں۔