مسلم دنیا کو حوثیوں کی سرکوبی کیلئے مضبوط موقف اپنانا ہوگا، او آئی سی

Calender Icon اتوار 25 اکتوبر 2026

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے مکہ اور مدینہ پر حوثی شدت پسندوں کے گھناؤنے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مسلم دینا کو حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے ایک مضبوط موقف اپنانا ہوگا۔

میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل بن شیخ احمد کی حوثیوں کی جانب سے اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے مکہ، مدینہ، طائف اور جدہ سمیت دیگر مقامات پر حوثیوں کے بزدلانہ حملوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل بن شیخ احمد نے کہا کہ میدانِ عرفات کے قریب وادی مغمس کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حوثیوں کو مقدس مقامات کا احترام اور عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی پاس نہیں، مسلم دنیا کو ایک مضبوط اور ذمہ دارانہ موقف اپنانا ہوگا تاکہ حوثی شدت پسندوں کی سرکوبی اور مجرمانہ کارروائیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

اسماعیل بن شیخ احمد نے کہا کہ اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی پوری مسلم امت پر حملہ ہے ، اسلامی مقدس مقامات پر حملوں کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی اور ان حملوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کا بندر عباس میں امریکی لوکاس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے اقدامات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔