پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہوچکی، گورنر راج پر کوئی نہیں نکلا: امیر مقام

Calender Icon اتوار 25 اکتوبر 2026

وفاقی وزیر کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہو چکی ہے، اسکی حکومت کے خاتمے پر کوئی بھی نہیں نکلا۔

شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا۔ صوبے سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ صرف جھوٹ بولے، عوامی فلاح کےلیے کوئی ایجنڈا نہیں دیا۔ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور کے خاتمے پر صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہو چکی ہے، صوبے میں پی ٹی آئی کا کوئی نام لینے والا نہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت کے خاتمے پر کوئی بھی نہیں نکلا۔

مزید پڑھیں:خوشخبری،ایل پی جی کے جہاز پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی متوقع

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام خوب جان چکے کہ ان لوگوں کا کیا ایجنڈا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوٹے گئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔