PCB، ویمنز کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ کیلئے ایک اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا اعلان

Calender Icon پیر 26 اکتوبر 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ کیلئےایک اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 28 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے7 میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ 3 ٹیموں، چیمپئنز، انکریڈیبلز اور واریئرز کے درمیان ہوں گے، طوبہ حسن چیمپئنز، گل فیروزہ انکریڈیبلز، منیبہ علی واریئرز کی کپتان ہوں گی۔

مزید پڑھیں:کوہ ہمالیہ کا سیاہ سونا: سلاجیت کی تاریخ، جغرافیائی پیداوار، صفائی کے مراحل، ادویاتی استعمال، عالمی تجارت اور سائنسی حقائق کا انسائیکلوپیڈیا

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ انعام دیا جائے گا، رنرز اپ ٹیم 10 لاکھ کی حقدار ہوگی۔