مائیک ہیسن کے والد کی شلوار قمیض پہنے قذافی اسٹیڈیم آمد، ہیڈ کوچ نے تصویر شیئر کرکے کیا پیغام دیا؟

Calender Icon پیر 26 اکتوبر 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن(Mike Hesson) کے والد بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دلچسپ مقابلہ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں وہ روایتی پاکستانی لباس شلوار قمیض میں دکھائی دیے۔

چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان آنے والے مائیک ہیسن کے والد کرکٹ کے شوقین ہیں اور انہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے لطف اٹھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike)


پاکستان کی یادگار فتح کے بعد مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور اس یادگار جیت کے موقع پر ان کے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔

مزیدپڑھیں:درِفشاں سلیم اور ماورا حسین کے فیشن شو میں پہنے گئے لہنگے میں حیران کن مماثلت، تصاویر وائرل

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی اور پاکستان کی یادگار جیت کے موقع پر ان کے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ 3 ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر قومی ٹیم کو کامیابی دلائی۔