اسٹیٹ بینک آف پاکستان(State Bank Of Pakistan) نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے گونگے اور بہرے بچوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں، جبکہ اس پورے عمل کی نگرانی 7 رکنی کمیٹی کرتی ہے۔
قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران اسٹیٹ بینک نے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی تمام قرعہ اندازی خصوصی بچوں کے ذریعے کرائی جاتی ہے تاکہ اس عمل کی شفافیت برقرار رہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے گندم کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوام کو قرعہ اندازی کے اس طریقہ کار پر اعتماد حاصل ہے اور اب تک اس حوالے سے کوئی شکایت بھی موصول نہیں ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے نمبروں کی نمائش اور ان کا اندراج بھی خصوصی بچے کرتے ہیں، جبکہ تمام مراحل کی نگرانی کے لیے 7 رکنی کمیٹی موجود ہوتی ہے۔













منگل 27 اکتوبر 2026 

