اسلام آباد: گزشتہ 5 سالوں میں حکومتی ٹیکس(Tax) چھوٹ اور کم شرح کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ 2020 سے 2024/25 تک تقریباً 11ہزار ارب سے زائد کی ٹیکس چھوٹ اور رعائتیں دی گئیں۔
سال 2020/21 میں ایک ہزار 482 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
سال2021/22 میں 2ہزار239 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
سال 2022/23 میں 2540 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
سال 2023/24 میں 2ہزار352ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
مزیدپڑھیں:محکمہ پولیس میں بھرتیوں کا آغاز، انٹرویو جاری
سال2024/25 میں 2ہزار 352 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
جےیوآئی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے ایوان میں کہا کہ وزیر اعظم نےاعلان کیا تھا 2027 آئی ایم ایف سے قرض لینے کا آخری سال ہو گا، ٹیکس چھوٹ دینا اپنی جگہ یہ بتائیں عام آدمی کو فایدہ کیا ہوا، بتایا جائے کیا واقعی سال2027 میں آئی ایم ایف پروگرام آخری پروگرام ہو گا؟
پارلیمانی سیکرٹری نے جواب دیا کہ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا امید ہے2027 آئی ایم ایف قرض کا آخری سال ہو گا۔













منگل 27 اکتوبر 2026 

