پاکستان کے مقبول ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اسرا عائشہ(Isra Ayesha) نے ساتھی کنٹسٹنٹ و اداکار زیب خان سے نکاح کر لیا۔
نکاح کی تقریب میں اسرا عائشہ سفید اور سنہرے لباس میں نظر آئیں جبکہ زیب خان نے بھی اسی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ دونوں نے اپنی شادی کا اعلان قرآن پاک کی آیت کے ترجمے ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘ کے ساتھ کیا۔






دونوں نے سوشل میڈیا پر نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔





مزیدپڑھیں:مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
واضح رہے کہ اسرا عائشہ اور زیب خان اس ریئلٹی شو کے مقبول امیدواروں میں شامل تھے جہاں دونوں کی بڑھتی ہوئی قربت اور دوستی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔
اسرا عائشہ شو کی رنر اپ بھی رہی تھیں جبکہ مداح طویل عرصے سے دونوں کو حقیقی زندگی میں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند بھی تھے۔













منگل 27 اکتوبر 2026 

