پاکستان کے معروف اداکار اور فلم پروڈیوسر ہمایوں سعید(humayun saeed) نے انکشاف کیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے کی عادت نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے اور وہ اب پہلے سے زیادہ پُرسکون اور مطمئن محسوس کرتے ہیں۔
اداکار کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران وہ بھی اپنے پیشے سے وابستہ دیگر افراد کی طرح کام اور کامیابی کی دوڑ میں مصروف رہے۔ تاہم اب انہوں نے باقاعدگی سے نماز ادا کرنا شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں انہیں اندرونی سکون محسوس ہوتا ہے۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ نماز کی پابندی کے بعد ان کی زندگی میں اطمینان پیدا ہوا ہے اور اب انہیں غیر ضروری بے چینی یا دوسروں سے آگے نکلنے کی فکر نہیں رہتی۔ وہ اپنی موجودہ زندگی اور مقام سے مطمئن ہیں اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کشمیر کا تنازع اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
واضح رہے کہ ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی صنعت میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں بھی انہوں نے نمایاں مقام حاصل کیاہے۔













منگل 27 اکتوبر 2026 

