ملتان: ناردرن بائی پاس کے قریب ایک زیر تعمیر پلازہ (Plaza)کی چھت گر گئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت پلازے میں متعدد مزدور کام کر رہے تھے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ناردرن بائی پاس این سی بی اے یونیورسٹی کے قریب زیر تعمیر پلازے کی چھت گر گئی ہے، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت 10 سے 15 مزدور کام کر رہے تھے، ریسکیو کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ریسکیو کی 10 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، امدادی کارروائیوں میں 5 ایمبولینسیں، 3 ریسکیو موٹر بائیکس، ایک ریسکیو وہیکل اور ایک فائر وہیکل شامل ہے۔













منگل 27 اکتوبر 2026 

