سہ ملکی سیریز: پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف 110 رنز پر ڈھیر

Calender Icon منگل 27 اکتوبر 2026

تین ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ قومی ٹیم110رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اس وقت مدمقابل ہیں، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 5 رنز، معاذ صداقت 8 رنز، سعد بیگ 5 رنز, بابراعظم 29، سلمان آغا 9 رنز جبکہ شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

میچ میں کامیابی سری لنکا کو فائنل میں پہنچا دے گی، جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

مزیدپڑھیں:ملتان میں ناردرن بائی پاس کے قریب زیر تعمیر پلازہ کی چھت گر گئی، متعدد مزدور کام کر رہے تھے

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، دوسری اننگز میں اوس ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، صائم ایوب اور رضا اللہ کی جگہ معاذ صداقت اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔


تین ملکی سیریز کے اس اہم مقابلے میں سری لنکا کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتری ہے، جبکہ گرین شرٹس کی نظریں سیریز میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر ہوں گی۔


خیال رہے اس سے قبل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اتوار کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 47 ویں اوورز میں 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم 242 رنز کا ہدف پاکستان نے 48 ویں اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔