غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع

Calender Icon جمعرات 29 اکتوبر 2026

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) نے غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس ایسے موبائل نمبروں سے منسلک رکھیں جو فعال ہوں اور ان کے زیرِ استعمال ہوں۔


پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال یا منسوخ شدہ سمز کے نمبر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بعد میں دوسرے صارفین کو جاری کیے جاسکتے ہیں۔ ایسی صورت میں پرانے نمبر سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ کے غلط استعمال یا غیر مجاز رسائی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:تہران میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا، فیلڈ مارشل صلح کے پیامبر بن کر گئے تھے: وزیر دفاع خواجہ آصف

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سمز کی موجودہ حیثیت چیک کریں۔ جن افراد نے موبائل نمبر تبدیل کرلیا ہے، وہ واٹس ایپ کے ’چینج نمبر‘ فیچر کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ نئے فعال نمبر پر منتقل کریں تاکہ اکاؤنٹ تک رسائی برقرار رہے۔