کراچی سے ساہیوال آنے والی یوسف والا مال بردار کول ٹرین حادثے کے باعث مین اپ ٹریک 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکا۔
کراچی سے ساہیوال آنے والی یوسف والا مال بردار کول ٹرین گذشتہ رات حادثے کا شکار ہو گئی تھی ۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے ترجمان کے مطابق امدادی ٹرینیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد: رواں سال پولیو کا 8 واں پولیس کیس سامنے آگیا، تحقیقات شروع
اپ ٹریک بند ہونے کے باعث تیز گام اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔













اتوار 1 نومبر 2026 

