جیکب آباد: دیرینہ دشمنی پر 2 گروہوں میں فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد ہلاک

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

سندھ کے ضلع جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں دو گروہوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمی تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو منتقل کردی گئیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔