افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، فورسزکی بھرپور کارروائی، طالبان چوکیاں چھوڑکر فرار

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں سرحد پر افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جوابی اور مؤثر کارروائی پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انگوراڈہ جنوبی وزیرستان میں یکم نومبرکو افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی سی نے جنوبی وزیرستان لوئر نے کہا کہ پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:جانئیے53 سالہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟

افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بتایا گیا کہ انگور اڈہ میں سرحدی صورت حال پر پاکستانی فورسز چوکس ہیں۔