پاکستان کرکٹ ٹیم(Pakistan Cricket Team) پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق ہفتے کو لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا تھا جس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے پاکستان کا اوور ریٹ کم قرار دیا۔
پاکستان پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔
مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت: گلین فلپس نے دنیائے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل حاصل کرکے ٹرائی سیریز اپنے نام کی تھی۔
اس میچ میں پاکستان کے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 11 چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے 127 رنز بناتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری کی تھی۔ فائنل میں سری لنکن ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔













پیر 2 نومبر 2026 

